آصف زرداری کی پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کیلئے عدالت سے رجوع کرنے کی تجویز

38

لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کیلئے عدالت سے رجوع کرنے کی تجویز دیدی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا مولانا فضل الرحمان اور آصف علی زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے تینوں بڑے رہنماؤں نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل پر مشاورت کی اور اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ 
ذرائع کے مطابق گفتگو کے دوران سابق صدر آصف علی زرداری نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کیلئے عدالت سے رجوع کرنے کی تجویز دی جبکہ نواز شریف نے اس معاملے پر پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس فوری بلانے کی تجویز دی۔ 

تبصرے بند ہیں.