پی ٹی آئی لانگ مارچ پر خودکش حملے کا خطرہ ہے: وزارت داخلہ

17

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لانگ مارچ پر خودکش حملے کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے راولپنڈی میں عوامی اجتماع موخر کرنے کا کہا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کئے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ پر خودکش حملے کا خطرہ ہے۔
یہ مراسلہ اسد عمر کو بھی ارسال کیا گیا ہے جس میں ملک میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انتہا پسند جماعتیں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر دہشت گرد حملہ کر سکتی ہیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ حملے میں بیرونی عناصر کی جانب سے بھی کارروائی کا اندیشہ ہے اور عوامی اجتماعات کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے،عوامی اجتماعات میں خودکش یا بم حملہ بھی ہو سکتا ہے۔
وزارت داخلہ کی طرف سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ حفاظتی اقدامات کے پیش نظر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) راولپنڈی میں عوامی اجتماع کو موخر کرے۔

تبصرے بند ہیں.