شہباز شریف کو شرم الشہر میں جا کر بھی شرم نہیں آئی: وزیراعلیٰ پنجاب

16

جہانیاں : وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے جہانیاں میں سڑک کی تعمیر، پانی کیلئے فلٹر پلانٹس اور چلڈرن ہسپتال بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کو شرم الشہر میں جا کر بھی شرم نہیں آئی، قائداعظم کے بعد عمران خان آپ کو سچا لیڈر ملا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ جہانیاں کے ہسپتال میں لیبر روم اور ایم آر آئی بھی دے کر جا رہا ہوں اور اس کے علاوہ چلڈرن ہسپتال بھی بنایا جائے گا۔ جہانیاں میں پانی کیلئے 50فلٹر پلانٹ شروع کئے جائیں گے اور 12ایکڑ سے کم زمین کے حامل ہر کسان کو ایک سولر دیا جائے گا۔ بچیوں کو اب ڈبل وظیفہ ملے گا اور 100 کلومیٹر میں پکی روڈ 210 حلقے کو دے کر جا رہا ہوں۔ 
انہوں نے وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف تمہیں تو مانگنا بھی نہیں آتا، دلوں کے راز اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا، شہباز شریف باہر جا کر ملک کو بدنام کر رہا ہے، شرم الشہر میں جا کر بھی شہباز شریف کو شرم نہیں آئی، اللہ نے مجھے مانگنے والا نہیں دینے والا بنایا ہے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ قائداعظم کے بعد عمران خان آپ کو سچا لیڈر ملا ہے، عمران خان ہیلتھ کارڈ بھی جہانیاں میں جاری کریں گے اور سکولوں میں قرآن مجید ترجمے کے ساتھ پڑھائے جائیں گے، پاکستان کے پاسپورٹ کی دنیا میں قدر ہو گی۔ 

تبصرے بند ہیں.