سپریم کورٹ کے حکم کے بعد درخوا ست کے اندراج کیلئے پی ٹی آئی کے وکلا تھانے پہنچ گئے

32

وزیر آباد : سپریم کورٹ کے حکم کے بعدپی ٹی آئی کے وکلا کی ٹیم مقدمہ کے اندراج کیلئے تھانہ سٹی وزیرآباد پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق  سپریم کورٹ نے چیئرمین  عمران خان  پر  حملے کی درخواست  کے اندارج کا حکم دیا ہے  جس کے بعد  صدر انصاف لائیرز فورم وقاص افضل اور ساتھی وکلاء  گوجرانوالہ  کے تھانہ سٹی  پہنچ گئے ،

پی ٹی آئی کے وکلا کی ایس ایچ او سے ملاقات کی، وکلا کا کہنا ہے کہ اپنی پرانی درخواست پر ہی مقدمہ درج کروائیں گے،  ایس ایچ او نے درخواست وصول کرنے سے انکار کردیا،  ایس ایچ او  کا کہنا ہے کہ افسران سے مشاورت کے بعد درخواست وصول کی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.