پی ٹی آئی کا لانگ مارچ آزادی چوک پہنچ گیا، الیکشن چاہتے ہیں ،کوئی غیر آئینی مطالبہ نہیں : عمران خان 

65

 

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کا اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ آزادی چوک پہنچ گیا ہے۔ رات کو لانگ مارچ کے شرکا کا پڑاؤ مینار پاکستان پر ہوگا ۔ مارچ آج دوبارہ شاہدہ سے شروع ہوگا۔

 

نیو نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا  لبرٹی چوک سے عمران خان کی قیادت میں شروع ہونے والا لانگ مارچ اچھرہ، مزنگ ، ایم اے او کالج ، داتادربار سے ہوتا ہوا آزادی چوک پہنچ گیا ہے۔

 

عمران خان نے لبرٹی چوک ، اچھرہ ،ایم اے او کالج ، دربار اور آزادی چوک میں خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ  اس وقت انقلاب دیکھ رہا ہوں،باشعورقوم  آزادی چاہتی ہے ۔پہلےاتنی عوام نہیں نکلی ہوگی۔مارچ کا مقصدہے کہ پاکستان کے فیصلے پاکستان میں ہوں۔

 

عمران خان نے کہا کہ لانگ مارچ میں بہت کچھ کہہ سکتا ہوں، نہیں چاہتا ادارے کمزور ہوں۔ لانگ مارچ کا مقصد صرف اپنی قوم کو آزاد کرانا ہے تاکہ اپنے فیصلے خود کریں۔ریڈزون میں نہیں جائیں گے،پرامن رہیں گے،جہاں عدلیہ  نے اجازت دی وہاں جائیں گے۔کوئی غیر آئینی مطالبہ نہیں کیا،صرف الیکشن چاہتا ہوں۔

تبصرے بند ہیں.