آرمی چیف کی تعیناتی شہباز شریف کا اختیار ہے وہ جس کو مرضی لگائیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں: شاہ محمود قریشی
لاہور : پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی وزیر اعظم شہباز شریف کا اختیار ہے اور وہ جس کو بھی تعینات کریں گے ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں۔ آرمی چیف پروفیشنل ہونا چاہیے۔
پی ٹی آئی کے لاہور میں لانگ مارچ کے دوران نجی ٹی وی کو انٹرویو میں شاہ محمود قریشی نے الزام لگایا کہ حکومت کی اتحادی پارٹیوں کو فوج نے اکٹھا کیا ہے یہ خود سے اکٹھی نہیں ہوئیں۔ عدم اعتماد بھی انہی کی مرضی سے آئی اسی لیے ہم ان سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ ان کا اثرورسوخ ہے اور وہ انتخابات کی راہ ہموار کریں۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم حکومت پر قبضہ کرنے نہیں جا رہے ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ شفاف انتخابات کرائے جائیں ہمارے ساتھ عوام کا سمندر ہے۔ ہم پرامن ہیں اور پر امن ہی رہیں گے۔ حکومت کے لیے بہتر ہے کہ جلد از جلد انتخابات کا اعلان کردے۔
تبصرے بند ہیں.