برسبین: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی20 ورلڈکپ 2022 سے قبل انگلش ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے اور مختصر فارمیٹ کے اہم باؤلر ریس ٹوپلے ٹخنے کی انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان خلاف وارم اپ میچ سے قبل فیلڈنگ ڈرل کے دوران فاسٹ بولر ریس ٹوپلے ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔
انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق فاسٹ باؤلر انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں اور ان کی جگہ بیک اپ پر موجود باؤلر ٹائمل ملز کو سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
News we didn’t want to bring you.
Reece Topley has been ruled out of the #T20WorldCup
We are all gutted for you and we are all here for you, Toppers ❤️
More here: https://t.co/KdJWsh3VWA pic.twitter.com/gVofwSQnNf
— England Cricket (@englandcricket) October 19, 2022
واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹی20 ورلڈکپ کے میزبان ملک آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بیٹر جوش انگلس بھی گولف کھیلتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے باعث وہ بھی ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔
آسٹریلین کرکٹ ٹیم کیلئے زیادہ پریشانی اس لئے بھی نہیں ہے کہ جوش انگلس آسٹریلوی سکواڈ میں وکٹ کیپر بیٹر میتھیو ویڈ کے متبادل کھلاڑی ہیں جو مکمل فٹ اور ٹیم کا حصہ ہیں۔
واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ کا کوالیفائر راؤنڈ اس وقت آسٹریلیا میں جاری ہے جبکہ ٹورنامنٹ کے سپر 12 مرحلے کا آغاز 22 اکتوبر سے ہو گا اور انگلش ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ افغانستان کے خلاف کھیلے گی۔
تبصرے بند ہیں.