ضمنی انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم ، ووٹوں کی گنتی جاری

22

 

اسلام آباد : سندھ ، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے ۔ گنتی جاری ہے۔ 5 بجے سے پہلے پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے والے افراد 6 بجے تک ووٹ کاسٹ کرسکیں گے۔

 

نیو نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے۔ گنتی شروع کردی گئی ہے۔  صبح 8 بجے شروع ہونے والا پولنگ کا عمل 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا ۔ تمام حلقوں میں انتخابات کا عمل پرامن طور پر جاری رہا ۔

 

اتخابات میں اصل مقابلہ تحریک انصاف اور پی ڈی ایم کے امیدواروں کے درمیان ہے۔تمام 11 حلقوں میں ،مجموعی امیدوروں کی تعداد 100 سے زائد ہے ۔

 

قومی اسمبلی کے آٹھ حلقوں سے پاکستان تحریک انصاف جبکہ پنجاب اسمبلی کے دو حلقوں سے مسلم لیگ ن کے اراکین مستعفی ہوئے پی ایم ایل این کے ایک اور رکن کو ہائیکورٹ نے نااہل کیا۔ این اے 22 مردان میں  عمران خان کا مقابلہ جے یو آئی کے  محمد قاسم سے ہے ۔

 

این اے 24 چارسدہ میں کا ایک اور ہائی وولٹیج مقابلہ اے این پی کے  ایمل ولی خان  جبکہ این اے 31 پشاور میں بھی عمران خان کا مقابلہ اے این پی غلام احمد بلور سے ہے۔

 

این اے 157 ملتان میں بھی کانٹے کا مقابلہ  ہے ۔ پی ٹی آئی کی مہر بانو قریشی اور پیپلز پارٹی کے علی موسیٰ گیلانی آمنے سامنے  ہیں ۔ این اے 118 ننکانہ صاحب میں عمران خان کا مقابلہ پی ایم ایل این کی ڈاکٹر شذرہ منصب علی سے ہے۔

 

این اے 108 فیصل آباد میں عمران خان اور عابد شیر علی آمنے سامنے ہیں ۔ این اے 237 کراچی ملیر میں عمران خان اور پی ڈی ایم کے عبدالحکیم بلوچ کا جوڑ پڑا ہے۔ این اے 239 کراچی میں عمران خان کا مقابلہ ایم کیو ایم کے نیئر علی سے ہے ۔پی پی 139 شیخوپورہ میں پی ٹی آئی کے محمد ابوبکر اور ن لیگ کے افتخار احمد آمنے سامنے ہیں۔

 

پی پی 209 خانیوال میں پی ٹی آئی کے فیصل خان نیازی کا مقابلہ پی ڈی ایم کے ضیاء الرحمان سےہے ۔ پی پی 241 بھاول نگر میں پی ٹی آئی کے محمد مظفر خان ن لیگ کے  امان اللہ ستار کے مد مقابل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.