لاہور: ملک بھر میں سيلاب کى تباہ کارياں جارى ہیں ۔ چوبیس گھنٹے کے دوران مزيد 3 افراد کى ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے ۔ جس کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار 666 ہوگئی ہے ۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (اين ڈى ايم اے) کى حاليہ بارشوں اور سيلاب سے ہونے والے جانى و مالى نقصان کى تفصیلات کے مطابق سندھ میں 747 ، بلوچستان میں 325 افراد زندگى کى بازى ہار چکے ہیں جبکہ زخمى افراد کى کل تعداد 12 ہزار 864 ہو گئى ہے ۔
رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں اب تک سات لاکھ 67 ہزار 418 گھر مکمل تباہ ہوچکے ہیں ۔ جبکہ 12 لاکھ 77 ہزار 847 گھروں کو جزوى نقصان پہنچا ۔ اب تک کل 410 پل اور 13 ہزار 74 کلو میٹر سڑک متاثر ہوئی ۔
تبصرے بند ہیں.