ملک کو اعظم خان نے چلایا ہے عمران خان کو اتنا تجربہ نہیں تھا: ندیم افضل چن

226

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ ملک کو اعظم خان نے چلایا ہے عمران خان کو اتنا تجربہ نہیں تھا ۔

 

نیو نیوز کے پروگرام ” بولو طلعت حسین کے ساتھ ” میں گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا کہ عمران خان سائفر پر کھیلے اور کامیاب بھی ہوئے ، انہوں نے مزید کہا کہ سائفر کے معاملے پر یہ فارن آفس کے لوگوں کے منہ سے بھی کچھ کہلوانا چاہتے تھے ۔

 

سینئر تجزیہ کار سلیم صافی نے کہا کہ عمران خان اور اعظم خان ایسی چیز گڑھ رہے ہیں جس سے ملک کو نقصان ہوا ۔ عمران خان اعتماد کے ساتھ جھوٹ گڑھتے ہیں ، اسٹیبلشمنٹ سے غلطی ہوئی عمران خان کو ہالی ووٹ بھجواتے تو ہر سال آسکر آتا ۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ کھیلنے سے مراد سیاسی طور پر فائدہ حاصل کرنا ہے ۔ اس دوران کے سائفر نکال لیں تو چین اور سعودی عرب سے سخت زبان کے سائفر آئے ہوں گے ۔

 

سلیم صافی نے کہا کہ شاہ محمود قریشی ہوتے آصف زرداری کے ساتھ ہیں پر کام کسی اور کیلئے کرتے ہیں ۔

 

پروگرام ” بولو طلعت حسین کے ساتھ ” میں گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما طارق فضل چودھری نے کہا کہ عمران خان نے ذاتی مفاد کیلئے ملک کی خارجہ پالیسی اور ملکی ساکھ داؤ پر لگائی ، عمران خان سازش کے بیانیے پر کیا نہیں کہتے رہے ، عمران خان کا بیانیہ جھوٹ پر مبنی ہے ۔

 

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.