آرمی چیف کی تعیناتی پر عمران خان کون ہوتا ہے جو اس سے مشورہ کروں، فیصلہ میرٹ پر ہوگا، قوم دعا کرے ڈالر 100 روپے پر آجائے : شہباز شریف 

52

 

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی قانون کے مطابق اور میرٹ پر ہوگی ۔عمران خان سے کوئی مشورہ نہیں ہوگا جب انہوں نے آرمی چیف جنرل باجوہ کو توسیع کیا مجھ سے مشاورت کی تھی؟

 

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے اپنی مرضی سے استعفے دیے اب اگر وہ پارلیمنٹ میں واپس آنا چاہتے ہیں تو سو بسم اللہ۔ سائفر کی تحقیقات پر کونسی بات ایسی ہے جو تحقیقات کے قابل ہے؟ صدر پوٹن سے ملاقات دیکھ لیں، اس میں مسکراہٹیں دیکھ لیں، کیا تحقیقات باقی رہتی ہیں اب۔۔؟

 

انہوں نے کہا کہ پوری قوم جھولیاں اٹھا کر دعا کرے کہ ڈالر گر کر سوروپے تک آجائے۔ معیشت کو ٹھیک کریں گے ایسے بھاگیں گے نہیں۔حکومت کو خطرہ نہیں۔ معیشت ٹھیک کرنی ہے۔ الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے۔

تبصرے بند ہیں.