اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور نامزد وزیر خزانہ اسحاق ڈار سینیٹ کی رکینیت کا حلف اٹھالیا ہے۔ اسحاق ڈار نے چیئرمین سینیٹ کے چیمبر میں صادق سنجرانی سے ملاقات کی ہے۔
نیو نیوز کے مطابق ملاقات میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ ، وزیر ریلوے و ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور دیگر رہنما بھی موجود ہیں ۔ ملاقات کے بعد اسحاق ڈار نے حلف اٹھایا۔اسحاق ڈار کے حلف اٹھانے پر اپوزیشن نے احتجاج کیا اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔
واضح رہے کہ اسحاق ڈار پانچ سال کی خود ساختہ جلاوطنی کے بعد گزشتہ رات اسلام آباد پہنچے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.