ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے معروف اداکار پاکستان میں سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کاموں میں مصروف

118

کراچی: ترکیہ کے معروف ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں بہترین اداکاری کرنے والے عبدالرحمان غازی جن کا اصل نام جلال آل ہے ، پاکستان میں سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں ۔

 

تفصیلات کے مطابق جلال آل سندھ کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے آئے ہیں ، انہوں نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا ، سیلاب متاثرہ بچوں کی دلجوئی کی اور انہیں ضروری سامان فراہم کیا ۔ اُن کی پاکستان میں سیلاب زدگان بچوں کے ساتھ مصروفیت کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے ۔

 

صوبے سندھ میں ڈرامہ ارطغرل غازی کے معروف اداکار سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ۔ اداکار ترک ہلال احمر کے ساتھ سماجی خدمات سے منسلک ہیں ۔

 

واضح رہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب نے ملک میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے جس سے جانی اور مالی نقصان توقع سے زیادہ ہوا ہے ۔ اس لیے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نظامِ زندگی کی بحالی کیلئے وفاقی حکومت صوبوں کیساتھ مل کر کام کر رہی ہے ۔ مشکل کی اس گھڑی میں دوست ممالک بھی پاکستان کی مدد کر رہے ہیں ۔

 

 

 

تبصرے بند ہیں.