(ن) لیگی رہنماءعباس آفریدی گھر دستی بم سے حملہ

50

لاہور: کوہاٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عباس آفریدی کے گھر پر نامعلوم افراد دستی بم سے حملہ اور فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔ 
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیم نے اطلاع ملتے ہی عباس آفریدی کے گھر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دیں۔ 
پولیس ذ رائع کا کہنا ہے کہ حکمران جماعت کے رہنماءکے گھر دستی بم حملے کے بعد تحقیقات اور علاقے میں سرچ آپریشن کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.