نالہ ڈیک سے بھارتی اینٹی ٹینک مائن برآمد

37

ظفروال: نالہ ڈیک کے مقام سے 18 پاؤنڈ وزنی بھارت ساختہ اینٹی ٹینک مائن ملی ہے ۔

 

تفصیلات کے مطابق ظفروال کے مقام پر نالہ ڈیک کنگرہ برج کے پاس سے بارودی سرنگ برآمد ہوئی،  بارودی سرنگ بھارتی ساختہ اور 18پاونڈ وزنی ہے۔

محکمہ سول ڈیفنس بم ڈسپوزل سکواڈ نارووال کا کہنا ہے کہ بارودی سرنگ سیلابی ریلے کے ساتھ بہہ کر پاکستانی حدود میں آئی ہے۔ بم ڈسپوزل سکواڈ نے موقع پر پہنچ کر مائن کو نا کارہ بنا کر تحویل میں لے لیا ہے۔

 

بم ڈسپوزل سکواڈ نے  ٹینک مائن ضائع کرنے کیلئے دھماکے سے اڑا دیا ۔ زور دار دھماکے اور دھویں کے بادلوں سے قریبی آبادیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

ظفروال: نالہ ڈیک کے مقام سے 18 پاؤنڈ وزنی بھارت ساختہ اینٹی ٹینک مائن ملی ہے ۔

تبصرے بند ہیں.