ایشیا کپ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ، پاکستان نے بھارت کیخلاف پلیئنگ الیون کو حتمی شکل دیدی

30

دبئی: ایشیا کپ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے آج کے میچ کیلئے ٹیم مینجمنٹ نے پلیئنگ الیون کو حتمی شکل دے دی ۔

 

تفصیلات کے مطابق کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان اوپننگ کریں گے ۔ فخر زمان ، آصف علی ، خوشدل شاہ پلیئنگ الیون میں ہونگے ، حیدر علی اور افتخار احمد میں ٹائی ، مینجمنٹ آخری وقت پر فیصلہ کرے گی ۔ نائب کپتان شاداب خان ، محمد نواز ، حارث رؤف ، نسیم شاہ پلیئنگ الیون کا حصہ ، ٹیم مینجمنٹ کا شاہنواز دھانی کو موقع دینے پر غور ۔

 

قومی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ بھارت کو روہیت شرما لیڈ کریں گے ، میچ پاکستانی وقت کے مطا بق 7 بجے کھیلا جائے گا ۔

 

گرین شرٹس کی بیٹنگ پاور میں کپتان بابر اعظم ، محمد رضوان ، فخر زمان ، آصف علی ، حیدر علی ، شاداب خان اور محمد نواز بھی شامل ہوں گے ۔ فاسٹ بولنگ میں حارث رؤف اور نسیم شاہ ہوں گے جبکہ پلیئنگ الیون میں شاہنواز داھنی ہوں گے یا محمد حسنین یہ میچ سے پہلے طے ہو گا ۔

 

دوسری جانب سے بھارتی ٹیم میں کپتان روہت شرما ، کے ایل راہول اور کو ہلی بیٹنگ میں کمال دکھائیں گے جبکہ بولنگ میں ایشون اور چہل ایکشن میں دکھائی دیں گے ۔

 

اس مقابلے میں دونوں ٹیموں کے بڑے بالر شاہین آفریدی اور جسپرت بھمبرا ان فٹ ہو کر میدان سے باہر ہوگئے ہیں ۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ کے پہلے میچ میں افغانستان نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی ۔ افغانستان نے 106 رنز کا ہدف گیارویں اوور میں حاصل کیا تھا ۔

 

 

 

تبصرے بند ہیں.