اسلام آباد: الیکشن کمیشن کا ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج ، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کی کارروائی غیر قانونی قرار دینے کی استدعا ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے الیکشن کمیشن کیخلاف درخواست دائر ۔ درخواست میں موقف اپنایا کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کا شوکاز نوٹس بھی کالعدم قرار دیا جائے ۔ اس کے علاوہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کا 2 اگست کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دیا جائے ۔ پی ٹی آئی کی درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈز لئے ہیں ۔ چیف الیکشن کمشنر نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ یہ متفقہ فیصلہ ہے اور ثابت ہوا ہے کہ پی ٹی آئی نے 34 انفرادی، 351 کاروباری اداروں بشمول کمپنیوں سے فنڈز لئے ۔
فیصلے میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی نے امریکی کاروباری شخصیت سے بھی فنڈز لئے جبکہ پی ٹی آئی نے 8 اکاؤنٹس کو تسلیم کیا اور 16 بینک اکاؤنٹس چھپائے جبکہ 13 نامعلوم اکاؤنٹس بھی سامنے آئے ۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اکاؤنٹ چھپانا آئین کی خلاف ورزی ہے ، پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے فارم ون جمع کرایا جو غلط تھا ، پارٹی اکاؤنٹس کے حوالے سے دیا گیا بیان حلفی جھوٹا ہے ۔
تبصرے بند ہیں.