پی ٹی آئی کو شہباز گل کے بیان سے فائدہ نہیں نقصان ہوا: چوہدری پرویز الٰہی

491

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور دیگر رہنماؤں کو شہباز گل کے بیان کی مذمت کرنی چاہیے ۔

 

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شہباز گل کے بیان سے پی ٹی آئی کو کافی نقصان ہو گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے شہباز گل کو اس طرح کا بیان دینے پر ڈانٹا تھا ۔

 

پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان کا موقف ہے کہ جو فوج کے خلاف ہو وہ پاکستانی نہیں ہوسکتا اس لیے پی ٹی آئی کی قیادت کو فوری طور پر شہباز گل کے بیان سے الگ ہونا چاہیے ۔

 

اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا تھا کہ افواج پاکستان سرحدوں کی حفاظت کی ضامن ہے اور ہمارا فخر ہے ۔ فوج کے خلاف پراپیگنڈا ملک دشمن ہی کر سکتا ہے جو کوئی بھی فوج کے خلاف بات کرتا ہے اس کو ڈکلیئر کیا جائے کہ وہ پاکستان اور دین اسلام کا دشمن ہے ۔ کسی بھی شکل میں افواج پاکستان کے خلاف بات نہیں کر سکتے ۔

 

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ن لیگ والے غلط اور بے بنیاد پراپیگنڈا کر رہے ہیں ۔ عمران خان ، تحریک انصاف اور ہم افواج پاکستان کے ساتھ ہیں ۔

 

پرویز الٰہی نے کہا کہ کسی کو بھی فوج کا نام بدنام کرکے سیاسی مقاصد حاصل کرنے نہیں دیں گے ۔ ن لیگ کے میڈیا سیل سے جھوٹا پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے ۔

 

واضح رہے کہ چودھری پرویز الٰہی کا یہ بیان عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کی گرفتاری کے بعد آیا تھا ۔

 

تبصرے بند ہیں.