کراچی: محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی حب ریور روڈ کے قریب کارروائی بارے اہم انکشافات ، ملزم شیراز صدر بم دھماکے میں ملوث ہے ۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم شیراز احمد سے جدید قسم کا تیار بم بھی برآمد ہوا ۔ مارٹر گولے کے ذریعے بم کو بیگ میں تیار کیا گیا تھا ۔ بم میں 2 ڈیٹونیٹر استعمال کیے گئے ، بم کو 15 سیکنڈ کے ٹائمر اور ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے منسلک کیا گیا تھا ۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ پہلی بار اس قسم کا بم پکڑا گیا ہے ۔ اس سے قبل دہشت گردی میں ایسا بم استعمال نہیں ہوا ۔ بم کی تیاری کسی عام شخص کا کام نہیں بلکہ انجینئر نے تیار کیا ہے ۔ تیار بم کو بڑی مہارت سے ناکارہ بنایا گیا ہے ۔
سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ ملزم سے ایک لیپ ٹاپ بھی برآمد ہوا ، جس کا فرانزک کرایا جا رہا ہے ۔ ملزم شیراز اور اسکے ساتھی بلدیہ ٹاؤن میں ماہ محرم میں دہشتگردی کا ارادہ رکھتے تھے ۔ ملزمان کا یوم آزادی پر بھی دہشت گردی کا منصوبہ تھا ۔ شبہ ہے ملزمان گزشتہ سال بلدیہ میں یوم آزادی پر بم دھماکے میں ملوث ہیں ۔ دہشت گردوں کو بھارتی خفیہ ایجنسی "را” براہ راست فنڈنگ کرتی ہے ۔
تبصرے بند ہیں.