اداکار شان کی قومی کرکٹرز پر تنقید

67

لاہور: پاکستان کے نامور اداکار شان شاہد نے نام لیے بغیر متعدد قومی کرکٹرز کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ۔

 

اپنی ٹویٹ میں اداکار نے کہا کہ جب شہباز شریف وزیراعظم بنے تو کچھ کرکٹرز نے اُن کو بڑھ چڑھ کر مبارکباد دی ۔ لیکن موجودہ حکومت کی کارکردگی دیکھ کر وہ اتنے خاموش ہو گئے ہیں کہ انہیں روتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے ۔

 

خیال رہے کہ شان کی ٹویٹ سے یہ واضح نہ ہو سکا کہ وہ کس پاکستانی کرکٹر کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں ۔

 

اس سے قبل پنجاب میں تحریک انصاف کا وزیر اعلیٰ دوبارہ منتخب ہونے پر شان نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں سمیت پرویز الٰہی کے بیٹے مونس الٰہی کو مبارکباد پیش کی تھی ۔ اس موقع پر انہوں نے لکھا کہ تاریخی جیت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہونے پر آپ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔

 

 

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.