آصف زرداری کورونا کا شکار، بلاول نے تصدیق کردی

169

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے تصدیق کی ہے کہ اُن کے والد آصف علی زرداری کورونا کا شکار ہو گئے ہیں ۔

 

اپنی ٹویٹ میں بلاول بھٹو نے کہا کہ آصف زرداری کو ہلکی علامات ہیں اور اُن کا علاج جاری ہے ۔ سابق صدر نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے ۔ بلاول بھٹو نے آصف زرداری کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل بھی کی ۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر آصف زرداری نے اتحادی جماعتوں سے ملاقات کرنی تھی ۔ پنجاب میں سیاسی پوزیشن بدلنے پر سابق صدر نے شہباز شریف سے ملاقات کرنی تھی جس میں ملک میں قبل از وقت انتخابات کے حوالے سے تجاویز پر بات چیت ہونی تھی ۔ آصف زرداری کی چوہدری شجاعت سے بھی ملاقات متوقع تھی ۔

 

ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور کرنے کیلئے پی ڈی ایم قائدین آج اہم ملاقات کرینگے ۔

 

 

تبصرے بند ہیں.