لاہور: ضمنی انتخابات سے قبل ن لیگ کو بڑا دھچکا ، مسلم لیگ (ن) کے ایک اور رکن صوبائی اسمبلی نے استعفیٰ دے دیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایم پی اے میاں جلیل احمد شرقپوری نے ہاتھ سے لکھا استعفیٰ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کو پیش کیا جسے منظور کر لیا گیا ۔
اس سے قبل خانیوال کے علاقے جہانیاں سے منتخب منحرف رکن صوبائی اسمبلی فیصل اکرم نیازی نے گزشتہ روز استعفیٰ دیا تھا جبکہ مسلم لیگ ن کے ایک رکن کو نااہل قرار دیا گیا ہے ۔
پنجاب اسمبلی میں پارٹی پوزیشن کے تحت اس وقت پرویز الہیٰ کو 173 ارکان کی حمایت حاصل ہے جبکہ حمزہ شہباز کے پاس 175 ارکان کی حمایت ہے ۔
فواد چودھری کے دعوے کے مطابق اگر مزید ارکان صوبائی اسمبلی مستعفی ہوتے ہیں تو حمزہ شہباز کی اکثریت ختم ہوجائے گی ۔ آج کے ضمنی انتخابات انتہائی اہمیت اختیار کرگئے ہیں اگر مسلم لیگ ن نے 12 نشستیں نہیں جیتیں تو حمزہ شہباز وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے ۔
تبصرے بند ہیں.