پنجاب حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈلاک، بجٹ اجلاس تاخیر کا شکار

69

لاہور: پنجاب میں بجٹ پیش کرنے کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن میں ٹھن گئی ہے جس کے باعث 1 بجے شیڈول پنجاب اسمبلی کا اجلاس تاحال شروع نہیں ہو سکا۔ 
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سپیکر پرویز الٰہی کی شرائط ماننے سے صاف انکار کردیا ہے جبکہ سپیکر کی غیرقانونی حرکت کا جواب دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔ 
ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈلاک کے باعث پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج بھی تاخیر کا شکار ہے جبکہ سپیکر پرویز الٰہی نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس چیف سیکرٹری کی معافی کا بھی مطالبہ کررکھا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءرانا مشہود کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ چیف سیکرٹری اور آئی جی سپیکر کے سامنے پیش ہوں گے اور نہ ہی کوئی معافی ہوگی۔ 
انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں یہ لوگ معافیاں مانگتے رہے اور مقدمات ختم کرنے کا مطالبہ کرتے رہے، بجٹ منظورکروانا سپیکر کی ذمہ داری ہے۔
علاو ازیں سپیکر پرویز الٰہی چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو بلانے کی شرط پر قائم ہیں اور اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ معاملات طے ہونے اور شرائط ماننے کے بعد ہی بجٹ کا عمل آگے بڑھے گا۔ 

تبصرے بند ہیں.