وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کی لانگ مارچ کیسز میں ضمانت منظور

15

پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءاور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ کے چیف جسٹس قیصر رشید خان نے اسلام آباد لانگ مارچ میں شرکت پر وزیر اعلیٰ محمود خان کے خلاف درج مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ 
دوران سماعت وکلاءکی ہڑتال کے باعث وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ خود عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت نے 50 ہزار روہے کے 2 مچلکوں کے عوض 2 جولائی تک وزیراعلیٰ محمود خان کی راہدری ضمانت منظور کر لی۔ 
واضح رہے کہ وزیراعلی محمود خان پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے لانگ مارچ کے بعد تین مقدمات درج کئے گئے تھے۔ 

تبصرے بند ہیں.