اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان اور ہائیکورٹ ججز کی تنخواہوں اور مراعات میں 10 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے ججز کی تنخواہوں اور اعلیٰ عدلیہ الاؤنس میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دیدی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت نے یہ منظوری وزیراعظم کی ایڈ وائس پر آئین کے آرٹیکل 205 کے تحت دی ہے جس کے بعد سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ ججز کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ ہوا۔
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کی ویب سائٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق چیف جسٹس ہائیکورٹ تنخواہ اور دیگر مراعات کی مد میں مجموعی طور پر 11 لاکھ روپے سے زائد رقم لیتے ہیں جبکہ ہائیکورٹ کے دیگر ججز 10 لاکھ روپے سے زائد رقم لیتے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.