سورج کا بھی ریلیف پیکج دینے سے انکار، محکمہ موسمیات کی اہم ہدایات جاری

42

لاہور: ملک   آج سے 9 جون تک  شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے گا، محکمہ موسمیات نے ہیٹ    ویو الرٹ جاری کر تے ہوئے شہریوں کو اہم ہدایات کر دیں۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق شدید گرمی سے ریلیف کا فی الحال کوئی امکان نہیں اور سورج بدستور آگ برساتا رہے گا، موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ 9 جون تک گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گا جبکہ درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 4 سے 5 روز کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر، سندھ اور مشرقی بلوچستان میں دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہے گا۔

 

محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر تے ہوئے غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کا مشورہ دیا جبکہ شہریوں کو مزید ہدایت کی گئی کہ  ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کیلئے  احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

تبصرے بند ہیں.