پشاور: ذاتی دشمنی کے نتیجے میں فائرنگ، 5 افراد جاں بحق

169

 

پشاور: خیبر پختونخوا کے علاقے تہکال میں ذاتی دشمنی کے باعث فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ تہکال کے علاقے میں پیش آیا، جہاں فریقین کے درمیان لڑائی کے دوران فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد کی موت واقع ہوئی، جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس حکام نے واقعہ کو ذاتی دشمنی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کے ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ہیں، جن کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوع پر پہنچ کر ضروری کارروائی کی اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.