لاہور : پنجاب کے مختلف علاقوں میں آج بھی شدید دھند کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے حد نگاہ بہت کم ہو گئی ہے اور کئی مقامات پر موٹر ویز بند کر دی گئی ہیں۔ موٹر وے پولیس کے مطابق، ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن، ایم 3 فیض پور سے سمندری اور لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 پر ٹریفک کی آمدورفت کو روک دیا گیا ہے۔
دھند کی وجہ سے قومی شاہراہوں پر بھی ڈرائیورز کو مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ موٹر وے پولیس نے ڈرائیورز کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں، اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں اور تیز رفتاری سے لین تبدیل کرنے سے گریز کریں۔ عوام کو غیر ضروری سفر سے بچنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ، دھند کے باعث فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہو رہا ہے اور کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں، جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
تبصرے بند ہیں.