عمران خان نے مافیا کیخلاف ایکشن نہیں لیا، ناراض لیگی رہنما کی ن لیگ میں واپسی

35

لاہور: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ناراض رکن اشرف انصاری عمران خان سے مایوس ہو کر واپس  مسلم لیگ ن میں لوٹ آئے۔

 

مسلم لیگ ن کے سینئر رانا رانا مشہور کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے  ناراض نون لیگی رہنما  اشرف انصاری نے کہا کہ عمران خان نے مافیا کیخلاف جنگ کا اعلان کیا لیکن وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد  کسی کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی ، جس سے محسوس ہوا کہ عمران خان صرف دعوے اور وعدے کرتے ہیں لیکن عملی طور پر کچھ نہیں ہے، تمام تر صورتحال کو مدنظر رکھ  کر اپنی منزل کا تعین کیا۔

 

اشرف انصاری نے مزید کہا کہ ملک مشکل صورتحال سے گزر رہا ہے ایسے میں قوم کو یکجا کرنے کی ضرورت ہے اور اسی لیے فیصلہ کیا کہ ایسی قیادت کے ہاتھ مضبوط کیے جائیں جو ملک و قوم کو ان مسائل سے نکال سکے۔ہم نے دیکھا کہ اس طرف صرف نعرے اور دعوے ہیں جبکہ اس طرف حقیقت ہے۔

 

 

تبصرے بند ہیں.