اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان بذریعہ ہیلی کاپٹر پشاور سے بنی گالا پہنچ گئے ۔
تفصیلات کےمطابق عمران خان بنی گالا میں پارٹی کور کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ مسلسل دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ عمران خان اسلام آباد میں داخل ہو کر دکھائیں ۔
ثنااللہ لگاتار دھمکیاں دے رہا ہے کہ عمران خان اسلام آباد میں داخل ہو کر دکھائے
لگتا ہے آپ نے عمران خان کو نواز شریف سمجھ رکھا ہے کہ جو ڈر کر بھاگ جائے گا۔خان آج بنی گالہ میں 3 بجے کور کمیٹی کی میٹنگ چئیر کریں گے۔عمران خان کا جینا مرنا پاکستان میں ہے
گرفتار کرو پھر انجام دیکھنا
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) June 5, 2022
شہباز گل نے راناثناء اللہ کو جواب دیتے ہوئے مزید لکھا کہ آپ نے عمران خان کو نواز شریف سمجھ رکھا ہے کہ جو ڈر کر بھاگ جائے۔انہوں نے مزید بتایا کہ عمران خان آج بنی گالہ میں 3 بجے کور کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کریں گے، شہباز گل نے چیلنج کیا کہ عمران خان کو گرفتار کر کے دکھائیں پھر انجام دیکھیں۔
تبصرے بند ہیں.