بھارتی معروف گلو کار سد ھو موسے والےکے قاتلوں نے ذمہ داری قبول کر لی

104

 

نئی دہلی :بھارتی معروف گلو کار اور اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما سد ھو موسے والا کے قاتلوں نے قتل کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے پولیس کی لاپرواہی کو بھی بے نقاب کیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک پوسٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ کینیڈا میں مقیم ایک گینگسٹر اور مطلوب مجرم گولڈی برار نے گلوکار سدھو موسے والا کے بہیمانہ قتل کی ذمہ داری قبول کی ہے۔فیس بک پوسٹ میں برار نے دعوی کیا کہ میں، سچن بشنوئی دھترانوالی، لارنس بشنوئی گروپ کے ساتھ، سدھو موسے والا کے قتل کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔

مطلوب مجرم نے پولیس کی لاپرواہی کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا نام وکی مڈھو کھیر الا اور گرلال برار کے قتل کے سلسلے میں بھی سامنے آیا تھا اس تما م کے باجود بھی پولیس نے کوئی کاروائی نہیں کی ۔

تاہم، بھارتی میڈیا ابھی اس بات کی تصدیق نہیں کر سکتا کہ فیس بک پوسٹ خود برار نے کی ہے یا اس کے کسی ساتھی نے کی ہے،خیال رہے کہ پاکستان میں موجود گلوکار کے مداح ان کی موت پر دکھ کا اظہار کررہے ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.