ہم کسی سے برے تعلقات نہیں چاہتے لیکن غلامی بھی نہیں چاہتے :عمران خان

72

پشاور:چیئرمین پی ٹی ٹی آئی عمران خان نے وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم کسی سے برے تعلقات نہیں چاہتے لیکن غلامی بھی نہیں چاہتے ،ہماری پالیسی ہے پاکستان کسی کی غلامی نہیں کرے گا ۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا پاکستان اس وقت فیصلہ کن وقت پر کھڑا ہے،وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے آپ سے جوباتیں کروں گا اسےجہاد سمجھنا ہے،یہ قوم کی حقیقی آزادی کی جنگ ہے،آج جووقت آچکا ہے،اس کا مقابلہ نہ کیا تو آنےوالی نسلیں معاف نہیں کریں گی،ہمیں ملک کو بچانے کیلئے جہاد کرنا ہے،بیرونی سازش کے تحت ہم پر ایسا وقت مسلط کردیا گیا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا سب کو اندازہ ہے اس وقت پاکستان کہاں کھڑا ہے،وکلا اور عدلیہ کا اس وقت ملک کوبچانے کیلئے اہم کردار ہے،جہاں پاکستان اس وقت کھڑا ہے یہ ججز اور وکلا کا امتحان ہے، بیرونی سازش کے تحت جو وقت ہم پر ہے اس کا مقابلہ کرنا ہے،انہوں نے کہا پارلیمنٹ کے پاس فوج نہیں ہوتی،ان کے پاس اخلاقیات ہوتی ہے،جان لیں انگریزوں کا جو جمہوری سسٹم ہے اسے جوڈیشل سسٹم سپورٹ کرتا ہے،یورپ نے حکومت کی بنیاد اخلاقیات پر رکھی ہوئی ہے،انگریزوں کے سسٹم کی ایک ہی بنیاد ہے جو اخلاقیات پر ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا پاکستان کی ایک جمہوری حکومت کو کرپشن کی بنیاد پر نہیں ہٹایا گیا،پاکستان آج جس موڑ پر کھڑا ہے وہاں ججز اور وکلا کا امتحان ہے،پاکستان کی حٖکومتیں کرپشن کی وجہ کی گئی ہیں، ہمارا ملک اس لیے ترقی نہیں کرسکا ہم نے ایکسپورٹ پر توجہ نہیں دی، پاکستان تاریخ میں پہلی بار معاشی طور پر مستحکم ہوا۔

عمران خان نے اپنی حکومت کیخلاف سازش کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے غلامی کو مسترد کیا جس کی وجہ سے ہی ہمارے خلاف تحریک عدم اعتماد کا ڈرامہ رچایا گیا ،کہا گیااگرعمران خان کو معاف کردیں گےتو پاکستان کو معاف کردیں گے،62سال پاکستان زیادہ تر ان 2 سیاسی پارٹیوں کےہاتھوں چلاہے،چیری بلاسم نے پاکستان میں وہی کرنا ہے جو امریکا کہے گا۔

تبصرے بند ہیں.