اسلام آباد میں طوفانی بارشوں کے بعد شہر اقتدار کا موسم بدل گیا ،آنسو گیس کے شیلوں سے آلود ہ ہوا اب بارش کے بعد ترو تازہ ہو چکی ،شہراقتدار کو کالے بادلوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔
جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں جمعہ کی شام تیز ہوائوں کے ساتھ طوفانی بارش،شہر اقتدار کو کالے بادلوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ایچ نائن میں سڑک پر جبکہ اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں طوفان سے درخت گاڑیوں پر گر گیا،اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
محکمہ موسمیات نے آج رات اسلام آباد میں تیز ہوا ئیں چلنے کے علاوہ بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے،آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں شام میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت اور کشمیرمیں بھی بعض مقامات پرآندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ملک کےبیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا،پنجاب اور بالائی سندھ میں شدید گرمی کا امکان ہے ۔
تبصرے بند ہیں.