گرفتاری سے قبل شیریں مزاری نے کس اہم شخص کو میسج کیے تھے ؟

86

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیری مزاری نے اپنی گرفتاری سے دو روز قبل ہی ایک سینئر صحافی کو میسج میں بھی یہ کہا تھا کہ مجھے ابھی تک علم نہیں کہ یہ معاملہ ہے کیا ،1958 کے لینڈ ریفارمز کے وقت میری عمر صرف 7 سال تھی ۔

 

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر شیری مزاری نے اپنے متعلق بنائے گئے کیس سے متعلق گرفتاری سے صرف 2 روز قبل ہی ایک سینئر صحافی کو میسج کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا جوکیس میرے پر بنایا جا رہا ہے یا جس میں مجھے پھنسایا جا رہا ہے یہ اس وقت کی بات ہے جب میں صرف 7 بر س کی تھی ،شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ میں 1971 میں ایل ایس ای انگلینڈ میں تھی، ہم لاہور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں کیسز جیتے ہیں۔

 

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ میں گاؤں میں فائلز تلاش کر رہی ہوں، میری ملکیت میں 5 ہزار تو کیا 5 سو ایکڑ زمین بھی نہیں ہے۔

 

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کرلیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.