ہماری جماعت کی خواہش ہے مولانا فضل الرحمن کو صدر بنایا جائے: مولانا عبدالغفور حیدری

70

پشاور: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ہماری جماعت کی خواہش ہے مولانا فضل الرحمن کو صدر بنایا جائے تاہم اتحادی جماعتوں کا اس بارے میں جو بھی فیصلہ ہو گا قبول کریں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق قلات میں وفود اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ سابقہ حکومت کا کوئی ویژن نہیں تھا اور اس نے کوئی وعدہ پورا نہیں کیا بلکہ اس نے ہمارے دوست ممالک کو بھی ناراض کر دیا، سابقہ حکمرانوں نے اقتدار میں آنے کے باوجود اپوزیشن کا کردار ادا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن اصلاحات اور معیشت کی بہتری کے بعد ملک میں عام انتخابات جلد ہونے چاہئیں، عمران خان سے قانون اور جمہوری طریقے سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، افسوس کچھ نادان اب بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ترجمانی کرنے میں مصروف ہیں۔ 
جے یو آئی (ف) کے سیکرٹری جنرل کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات جاری ہے اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کر کے عوام کو ریلیف دیا گیا ہے جبکہ لوڈشیڈنگ پر بھی قابو پایا گیا ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.