وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز ایک روزہ نجی دورے پرقطرروانہ

74

لاہور:  وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازشریف  ایک روزہ نجی دورے پرقطرروانہ ہو گئے جہاں اپنی والدہ سے ملاقات کریں گے۔

 

تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز قطر کے نجی دورے پر روانہ ہو گئے ہیں جہاں ساڑھے تین برس بعد اپنی والدہ سے ملاقات کریں گے۔حمزہ شہباز والدہ سےملاقات کےبعد کل وطن واپس آئیں گے۔

 

 

یاد رہے کہ حمزہ شہباز 16 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے ہنگامہ خیز اجلاس کے بعد  وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے تھے، انہیں پنجاب اسمبلی کے 197 اراکین نے ووٹ دیے تھے جس کے بعد انہوں نے 30 اپریل کو بطور وزیراعلیٰ پنجاب اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔

تبصرے بند ہیں.