امپورٹڈ حکومت ملک چلانے کی اہلیت نہیں رکھتی : حماد اظہر

23

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما حماد اظہر کا  کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت ملک چلانے کی اہلیت نہیں رکھتی ہے،  پھلتی پھولتی معیشت کو تباہی کی طرف لےجایا جا رہا ہے۔

 

 

فوکل پرسن تحریک انصاف برائے معاشی امور حماد اظہر کا موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے حوالے سے  ا پنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں کہنا ہے کہ ‏3 ہفتے میں واضح ہو گیا امپورٹڈ حکومت ملک چلانے کی اہلیت نہیں رکھتی ہے ۔پیداواری صلاحیت ہونے کے باوجود بدترین لوڈشیڈنگ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی وافر مقدار ہونے کے باوجود کسان ڈیزل کو ترس گیا ہے، پھلتی پھولتی معیشت کو تباہی کی طرف لےجایا جا رہا ہےعام انتخابات ہی واحد حل ہے۔

 

قبل ازیں پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے گزشتہ روز اپنی ایک ٹوئٹ میں وزیراعظم شہباز شریف کو ماضی کی بھی  یاد دلائی ، انہوں نے شہباز شریف کی   2018 میں کی گئی ایک پرانی ٹوئٹ شیئر کی جس میں موجودہ وزیراعظم  نے الیکشن 2018 سے قبل ٹوئٹ کرتے ہوئے  پی ٹی آئی کیلئے ووٹنگ کو  زرداری  کیلئے ووٹنگ قرار دیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.