لاہور: پاکستانیوں کیلئے زبردست خبر ہے کہ دنیا بھر میں مستند ترین مانی جانے والی ”ٹائمز ہائر ایجوکیشن ” امپیکٹ رینکنگ 2022 میں سپیرئیر یونیورسٹی کو پرائیویٹ سیکٹر میں پاکستان کی نمبرون یونیورسٹی قرار دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں مستند ترین مانی جانے والی ”ٹائمز ہائر ایجوکیشن ” امپیکٹ رینکنگ 2022 سویڈن کے شہر سٹاک ہوم میں جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق سپیرئیر یونیورسٹی نے خطے میں ٹاپ ٹین یونیورسٹی کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
ٹائمز ہائر ایجوکیشن ” امپیکٹ رینکنگ 2022 نے سپیریئر یونیورسٹی ” کو دنیا کی 300 سے 400 یونیورسٹیز میں اوور آل رینک کیا ہے اور پرائیویٹ سیکٹر میں پاکستان کی نمبر ون یونیورسٹی قرار دیا ہے ۔ یہی نہیں بلکہ سپیریئر یونیورسٹی خطے میں ٹاپ ٹین یونیورسٹی کا اعزاز اپنے نام کرنے میں بھی کامیاب رہی ہے۔
اس شاندار کامیابی کا سہرا ریکٹر سپیریئر یونیورسٹی ڈاکٹر سمیرا رحمان کے سرجاتا ہے جنہوں نے تعلیم سے روزگار کو یقینی بنانے کیلئے تھری یو ، ون ایم پروگرام کا یونیک انیشیوٹیو لیا ۔ تھری یو ، ون ایم پروگرام کے تحت تین سال یونیورسٹی میں پڑھتے اور ایک سال مارکیٹ میں طلبا کام کرتے ہیں ۔
ڈاکٹر سمیرا رحمان پاکستان کی کم عمر ترین خاتون ریکٹر ہونے کا اعزاز رکھتی ہیں اور کئی ملکی و غیرملکی اعزازات اپنے نام کر کے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کر چکی ہیں۔
تبصرے بند ہیں.