رمضان المبارک کا آخری عشرہ ،لاکھوں افراد اعتکاف میں بیٹھیں گے

98

اسلام آباد: رمضان المبارک کے آخری عشرے کے لئے اعتکاف آج شروع ہورہا ہے ملک بھر میں لاکھوں لوگ اعتکاف بیٹھ رہے ہیں۔

 

ذرائع  کے مطا بق  اعتکاف گھروں مساجد خانقاہوں میں کیا جارہاہے جمعہ کی نماز کے بعد سے لیکر مغرب سے پہلے اعتکاف بیٹھنے کا عمل مکمل ہوجائے گا، فیصل مسجد میں 300 کے قریب شہریوں نے اعتکاف کے لیے درخواستیں جمع کراوا دی گئی ہیں ۔آج بعد نماز جمعہ اعتکاف کے لیے آنے والے شہریوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوجاے گا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ فیصل مسجد میں اعتکاف کے لیے فی کس 10 ہزار روپے فیس وصول کی گئی ہےاعتکاف کرنے والوں کو فیصل مسجد انتظامیہ کی طرف سے سحری و افطاری دی جائے گی ۔جب تک دس ہزار روپے فیس نہیں تھی تو درخواستوں کی تعداد ایک ہزار سے زائد ہوتی تھی ۔بھاری فیس کی وجہ سے درخواست گزاروں کی تعداد میں کمی سامنے آئی ہے۔معتکفین کی حتمی تعداد آج شام تک سامنے آ جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.