زلفی بخاری کا برطانوی شہریت چھوڑنے کا اعلان

44

لاہور: سابق وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی اور معاون خصوصی کے عہدے پر رہنے والے  سید ذوالفقار عباس بخاری المعروف زلفی بخاری نے برطانوی شہریت چھوڑنے کا اعلان کر دیا جس کیلئے وہ برطانیہ جائیں گے۔

 

تفصیلات کے مطابق زلفی بخاری نے اعلان کیا ہے کہ  اپنی برطانوی شہریت چھوڑ رہا ہوں  اور پھر  پاکستان میں الیکشن لڑوں گا۔زلفی بخاری نے مزید کہا کہ جب حکومت میں آیا تھا تب ہی کہا تھا کہ پاکستان میں رہوں گا اورمکمل طورپر شفٹ ہوچکا ہوں۔ان کا کہنا تھاکہ اپنا برطانوی پاسپورٹ سرنڈر کرنے انگلینڈ جارہا ہوں جس کے بعد میرے پاس صرف پاکستانی شہریت ہو گی۔

 

 

واضح رہے کہ  زلفی بخاری اس وقت دہری شہریت رکھتے ہیں، وہ پاکستان کیساتھ برطانوی شہریت بھی رکھتے ہیں اور  اپنی اہلیہ اور دو بیٹوں کے ہمراہ مستقل طور پر لندن میں ہی رہے ہیں جبکہ ان کے والدین اور دیگر رشتہ دار پاکستان میں ہی ہیں۔تاہم اب انہوں نے بھی بڑا فیصلہ کرتے ہوئے برطانوی شہریت چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد وہ پاکستانی سیاست میں حصہ لیں گے اور الیکشن بھی لڑیں گے۔

 

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی زلفی بخاری جائیداد کی خریدوفروخت کے کاروبار سے منسلک ہیں جو کہ برطانیہ میں ہے تاہم  ان کے  پاکستان میں کسی قسم کے کاروبار سے متعلق کوئی تفصیلات موجود نہیں ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.