وزیراعظم کی عوام سے ٹیلیفونک گفتگو ملتوی

25

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سیاسی مصروفیات کے باعث عوام سے آج براہ راست ٹیلیفونک گفتگو کرنے کا فیصلہ ملتوی کردیا ہے۔

 

 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے  آج سہ پہر 3 بجے عوام سے براہ راست ٹیلی فونک گفتگو کا فیصلہ کیا  تھا تاہم سیاسی مصروفیات کے باعث گفتگو ملتوی کر دی گئی ہے۔

 

 

علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان نے پی ایم ہاؤس میں  صحافیوں اور اداکاروں سے ملاقاتیں کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جس میں وہ موجودہ صورتحال پر صحافیوں اور اداکاروں کو اعتماد میں لیں گےاور موصول ہونے والے دھمکی آمیز مراسلے کے بارے میں بھی آگاہ کریں گے۔

 

 

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی قانونی ٹیم اور دیگر حکومتی رہنماؤں  سے عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے لئے مشاورت جاری  ہے، جبکہ وزیراعظم آج شام  قوم کیلئے اہم پیغام بھی جاری کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.