پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

12

لاہور: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا ، تین میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے ۔

 

تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والے میچ کی فاتح ٹیم ٹرافی کی حقدار بنے گی ، پاکستان ٹیم ممکنہ طور پر ایک تبدیلی کے ساتھ میدان میں اترے گی ۔

 

اپنے بیان میں پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ٹیم آخری میچ جیتنے کے لیے پُرعزم ہے ۔ گزشتہ میچ میں فتح سے مورال بلند ہوا ہے ، توقع ہے تمام کھلاڑی سو فی صد پرفارمنس دیں گے ۔

 

واضح رہے کہ دوسرے میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو شکست دی تھی ، آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو 349 رنز کا بڑا ہدف دیا تھا جسے پاکستانی بلے بازوں نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے حاصل کر لیا ۔

 

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ کی پہلی اننگز میں آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 348 رنز بنائے تھے ، پاکستانی بلے بازوں نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دی ۔

 

پاکستانی کپتان بابر اعظم اور امام الحق کی سنچریوں کی بدولت قومی ٹیم نے ون ڈے کرکٹ میں ریکارڈ ہدف حاصل کیا ۔ فخر زمان نے 67 ، محمد رضوان نے 23 ، خوشدل شاہ نے 27 جبکہ افتخار احمد نے 11 رنز سکور کیے ۔

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.