وزیراعلیٰ پنجاب کا قیدیوں کی سزا میں دو ماہ کی معافی کا اعلان

55

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  نے  ،پنجاب کی جیلوں کے قیدیوں کی سزا میں دو ماہ کی معافی کا اعلان  کر دیا ہے۔

 

 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی  سمری منظوری کیلئے بھجوا دی گئی ہے، جلد اطلاق ہوگا۔

 

 

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ جیلوں میں ضروری سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے ریکارڈ دورے کئے۔جیل کینٹین پر قیدیوں کو معیاری اشیا کی فراہمی یقینی بنائی۔قیدیوں کو اہل خانہ سے رابطے کے لئے ہر جیل میں فون کی تعداد بڑھائی گئی۔

 

 

واضح رہے کہ  وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے دور میں 158 سال بعد جیل اصلاحات کی گئیں ۔ قیدیوں کی فلاح و بہبود کے مثالی اقدامات اور اصلاحات کی گئیں۔

تبصرے بند ہیں.