کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممبر قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کو دل کی تکلیف کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عامر لیاقت نے طبعیت ناساز ہونے کے حوالے سے اطلاع دی اور اسپتال سے تصاویر بھی شئیر کیں جس میں اسپتال کے بیڈ پر موجود ہیں اور ان کے گرد کافی لوگ بھی جمع ہیں۔
رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو دل کی تکلیف، ایمرجنسی لے جایا گیا، وزیراعظم کا اظہار تشویش، ڈاکٹرز کو توجہ دینے کی ہدایت، کل ویراعظم سے ملنے ضرور جاؤں گا ، عامر لیاقت کا ساتھ موجود اراکین سے مکالمہ@ImranKhanPTI @AliHZaidiPTI @Asad_Umar pic.twitter.com/Adzmi4GoiG
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) April 1, 2022
عامر لیاقت نے مزید لکھا کہ ’ دل کی تکلیف کے باعث ایمرجنسی لے جایا گیا، وزیراعظم نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے اور ڈاکٹروں کو توجہ دینے کی ہدایت کی ہے‘ انہوں نے وہاں موجود دیگر اراکین سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا آج وزیراعظم سے ملنے کا بھی بتایا‘
عامر لیاقت نے سندھ ہاؤس میں اپوزیشن اتحاد اور پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کے ساتھ ایک تقریب میں شرکت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے لکھا کہ ’ جو بھی بدگمانیاں اور قیاس آرائیاں ہیں ان کا جواب اتوار کو مل جائے گا۔‘
اس تصویر پر سب کو اعتراض، قیاس آرائیاں اور گمان و بدگمانیاں ہیں نا!! اتوار کو جواب مل جائے گا!!! @ImranKhanPTI @ImranIsmailPTI @AliHZaidiPTI @Asad_Umar pic.twitter.com/mTmbLV7QVA
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) April 1, 2022
تبصرے بند ہیں.