لاہور: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت آزادی اظہار رائے پر پابندی لگارہی ہے،نئی بات میڈیا گروپ کے اشتہارات پر پابندی بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔
لیگی ترجمان نے تحریک انصاف حکومت کو میڈیا ہاؤسز پر دباؤ اور اشتہارات کی بندش کے معاملے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ میڈیا ہاؤسز سچ نہ دکھائیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ نئی بات میڈیا گروپ کچھ انتظار کرلے،بہت کچھ ہونے والا ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ دنوں میں سینئر صحافی طلعت حسین کا پروگرام شروع کرنے پر نئی بات میڈیا گروپ کے سرکاری اشتہارات بند کر دئیے گئے ہیں ۔جبکہ سینئر صحافی طلعت حسین کا پروگرام بولو طلعت حسین شروع کرنے پر نیونیوز انتظامیہ پر مسلسل حکومتی دباؤ ڈالا جا رہا ہے ، اس کے علاوہ چینل بند کرنے اور مقدمات قائم کرنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں ۔
تبصرے بند ہیں.