فیصل آباد: وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عدم اعتماد ناکام ہو گی اور ایسا سرپرائز ہو گا کہ کبھی عدم اعتماد کا سوچیں گے بھی نہیں۔
اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں آج ہونے والے پی ٹی آئی کے ’امر بالمعروف‘ جلسے سے قبل فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا ہے کہ آج تاریخی جلسہ ہونے جا رہا ہے ، پریڈ گراؤنڈ میں عمران خان کا اعتماد پلس ہونے جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آر یا پارو الوں کے ایک بار پھر خوار ہونے کا وقت آگیا ،عدم اعتماد ناکام ہو گی ،چوروں کا ٹولہ آخری سانسیں لے رہا ہے ۔
فرخ حبیب نے کہا کہ مریم نواز جب بھی کہتی ہیں،جھوٹ کہتی ہیں۔ مریم کہتی تھیں ان کی لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں، کبھی آڈیو کبھی ویڈیوز کے پیچھے چھپتی ہیں۔ مریم ،بلاول کی کیا جہدوجہد ہے ؟ بلاول زرداری کی کرپشن کے فرزند بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری ،پاپڑوالے،فالودے والے کو بچانا چاہتے ہیں، شہبازشریف مقصود چپڑاسی کو بچانا چاہتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ ضمیر فروشی کرنے والا کا سیاست کا راستہ رک جانا چاہیے ، کب تک ضمیر کی منڈیاں لگتی رہیں گی ، منتخب نمائندہ ووٹ کی خیانت کرے گا تو عوام احتساب کریں گے ۔
تبصرے بند ہیں.