قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلایا تو او آئی سی کانفرنس نہیں ہونے دیں گے: بلاول بھٹو کی دھمکی 

63

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دھمکی دی ہے کہ اگر پیر تک تحریک عدم اعتماد پر سپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس نہ بلایا تو ہم او آئی سی کانفرنس نہیں ہو نے دیں گے۔

 

اسلام آباد میں شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمن کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی غیر آئینی کام کر رہے ہیں اور میری اپنی پارٹی اور اپوزیشن جماعتوں کو یہ تجویز ہے کہ اگر پیر تک اجلاس نہ بلایا جائے تو ہم قومی اسمبلی اندر چلے جائیں گے۔

 

انہوں نے کہا کہ ہم قومی اسمبلی کے حال سے نہیں نکلیں گے اور دیکھتے ہیں کہ حکومت او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس کیسے بلاتی ہے۔

تبصرے بند ہیں.