غیر آئینی رکاوٹیں کھڑی کیں تو کارروائی ہوگی: شہباز شریف کی آئی جی اسلام آباد اور کمشنر کو دھمکی 

17

 

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی میاں شہباز شریف نے آئی جی اسلام آباد، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو انتباہ کیا ہے کہ اگر انہوں نے تحریک عدم اعتماد کے سلسلے میں غیر آئینی رکاوٹیں کھڑی کیں تو ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔

 

اسلام آباد میں اپوزیشن کے اجلاس کے بعد بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمن کے ساتھ میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان دھاندلی کی پیداور ہے۔ عمران خان کے دن گنے جا چکے ہیں اب وہ نہیں رہ سکے گا۔

 

انہوں نے کہا کہ جسے جیت کا یقین ہو وہ لڑائی نہیں کرتا۔ حکومت نے اپنے کارکنوں سے سندھ ہاؤس نہیں بلکہ پاکستان پر حملہ کرایا ہے۔ معزز اراکین قومی اسمبلی خود کہہ رہے ہیں کہ وہ اپنے حلقے میں نہیں جا سکتے ۔ حکومت نے ملک کو تباہ کردیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.