وزیر اعظم نے اگر ایسا کیا تو قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی

98

سوات:الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو دورہ ضلع کرم سے روکتےکہا کہ اگر خلاف ورزی کی گئی تو قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی ۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان کا 18 مارچ کو مجوزہ دورہ ضلع کرم ، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کرم خوشحال زادہ نے پرنسپل سیکرٹری کے ذریعے وزیراعظم اور وزیراعلی خیبرپختونخوا کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ الیکشن کمیشن کی طرف سے نظرثانی شدہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے اگر ایسا کیا گیا تو پھر قانون کے مطابق کار روائ کی جائیگی۔

واضح رہے اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے سوات میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کہ 3 چوہے شکار کرنے جمع ہوئے ہیں، میں ان کا شکار کرکے دکھاؤں گا، انہوں نے مجھے موقع دیا، اب ایک گیند سے 3 وکٹیں گریں گی،انہوں نے کہا کہ سو گیدڑوں کی قوم جس کا سردار شیر ہو وہ جیت جائے گی، لیکن سو شیروں کی قوم جس کا سردار نوازشریف جیسا گیدڑ ہو وہ نہیں جیتے گی۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا اس وقت اسلام آباد میں ان تما م چوروں نےقوم سے لوٹے ہوئے پیسہ سے بھری تجوریوں کے منہ کھول دئیے ہیں ،ایک ایک ممبر کی 20،20کروڑ روپے کی بولیاں لگ رہی ہیں ،ہارس ٹریڈنگ اس وقت عروج پر ہے ،چوری کے پیسے سے سیاستدانوں کو خریدا جا رہا ہے ،قوم باہر نکلے اور ان چوروں کو بتا دے کہ ہم حق اور سچ کیساتھ کھڑے ہیں اور رہینگے ۔کیونکہ ہم چوروں ،منافقوں اور امریکہ کے غلاموں کیخلاف کھڑے ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.