کوئٹہ :پاکستان مسلم لیگ ق کو بلوچستان عوامی پارٹی نے دو ٹوک اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ہم کسی بھی اتحادی جماعت کیساتھ مل کر اپنے مستقبل کا فیصلہ نہیں کرینگے بلکہ بلوچستان عوامی پارٹی اپنا فیصلہ خود کرے گی ۔
بلوچستان عوامی پارٹی کی زبیدہ جلال نے کہا بلوچستان عوامی پارٹی اپنا فیصلہ خود کرے گی ،بی اے پی نے مسلم لیگ ق کیساتھ مل کر مشترکہ فیصلہ کرنے کا دعویٰ مسترد کر دیا ۔انہوں نے کہا کسی اتحادی جماعت کیساتھ مل کر کوئی فیصلہ نہیں کرینگے ۔
اپوزیشن کی طرف سوفیصد جھکاؤ اور اتحادی جماعتوں کے مشترکہ فیصلے کا دعویٰ کرنے والی جماعت ق لیگ کو بلوچستان عوامی پارٹی نے بڑا دھچکا دیدیا ۔
تبصرے بند ہیں.